5 اگست 2014 - 10:24
حماس اور اسرائیل میں3دن کے لئے جنگ بندی پر اتفاق

حماس اور اسرائیل کے درمیان3دن کے لئے جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر کی پیش کردہ تجویز پر حماس اور اسرائیل دونوں نے اتفاق کرتے ہوئے72گھنٹے کے لئے جنگ بندی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب اس کا حتمی اور باضابطہ اعلان کیا جانا باقی ہے، مصری حکام نے اسرائیل اور فلسطین کے وفود کو قاہرہ طلب کر لیا ہے جہاں سے جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔جنگ بندی کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق 10بجے شروع ہو گا جو اگلے 72گھنٹے جاری رہے گا۔واضح رہے کہ غزہ میں گزشہ20دن سے اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری جس کے نتیجے میں 2000کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور ان میںبچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

.......

/169